پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ، ایران پر پابندی عاید کرنے کا منصوبہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بحری جہاز پکڑنے کی پاداش میں برطانیہ نے ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا، ایران کے اثاثے منجمد کے لیے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے اپیل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لندن حکام خلیج میں برطانوی پرچم بردار جہاز کو روکنے کی پاداش میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ برطانوی حکومت ایران کے خلاف سفارتی اور اقتصادی اقدامات اٹھائے جن میں برطانوی جہاز روکنے کی پاداش میں ایران کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں۔

- Advertisement -

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ یو این اور یورپی یونین سے اپیل کر سکتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے اٹھائی جانے والے پابندیاں دوبارہ عائد کر دے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی شب ایران نے برطانوی پرچم بردار بحری جہاز ”اسٹینا ایمپرو“ کا کنڑول سنبھال لیا تھا۔ جہاز پر عملے کے 23 افراد سوار تھے۔ روٹ میپ کے مطابق جہاز یو اے ای کی ریاست الفجیرہ کی بندرگارہ سے سعودی عرب کی ایک بندرگاہ جا رہا تھا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کے تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے جس برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا ہے، اس میں سوار عملے کے 23 افراد میں سے اٹھارہ کا تعلق بھارت سے ہے، جنہیں رہا کروانے کے لیے بھارت نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے برطانیہ نے ایران پر برطانوی تیل بردار جہاز روکنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم ایرانی پاسداران انقلاب نے واقعے کی تردید کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں