ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

برطانوی شہزادی کی چھوٹی بہن کی پرتعیش شادی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شاہی خاندان  کے شہزاد ولیم کی سالی کی پرتعیش شادی دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 6 سال قبل برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی معمولی لڑکی کیٹ مڈلٹن جیسے ہی شہزادہ ولیم کی شریک حیات بنی تو دنیا میں اُن کے چرچے ہونے لگے تاہم کچھ ہی عرصے بعد وہ عام زندگی بسر کرنے لگیں۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن شاہی خاندان کی نامور خاتون لیڈی ڈیانا کی طرز پر زندگی گزارنے کی خواہش مند تھیں جس کی بنیاد پر انہوں نے سادہ زندگی اختیار کی تاہم اُن کی بہن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو مشہور کرلیا۔

- Advertisement -

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی چھوٹی بہن کا نام فلیپا ہے لیکن انہیں پیپا مڈلٹن کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ گزشتہ 3 سال کے اندر عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئیں جس کے بعد اُن کے تعلقات بھی اعلیٰ پائے کے ہوگئے۔

فلیپا نے تین سال قبل اپنے شریک حیات کا چناؤ کرلیا تھا، فرانس کی ارب پتی شخصیت جمیز متیھو سے ہونے والی ملاقاتیں بعد میں پیار میں تبدیل ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز دونوں کی شادی انگلینڈ کے علاقے انگلیفیلڈ کے سینٹ مارچ چرچ میں منعقد کی گئی، جو بظاہر تو بہت سادہ تھی مگر  اسے برطانوی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے پرتعیش قرار دیا۔

شادی کے روز جوڑے نے روایتی اسکاٹش اور انگلینڈ طرز کے لباس پہن رکھے تھے، جب کہ مہمانوں کی خدمت میں بھی روایتی اور شاہانہ کھانے پیش کیے گئے جبکہ رسومات کے دوران کیٹ مڈلٹن کے 3 سالہ بیٹے شہزادہ جارج اور 2 سالہ بیٹی شہزادہ شارلیٹ نے جوڑے کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے، اور شاہی بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں