تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

موت سے قبل لیڈی ڈیانا کے ’آخری الفاظ‘ کیا تھے؟ تہلکہ خیز انکشاف

لیڈی ڈیانا 1997 میں ایک افسوسناک کار حادثے میں دنیا سے رخصت ہوگئیں ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں جن کی شادی کیٹ مڈلٹن اور میگھن مرکل سے ہوئی۔

لیڈی ڈیانا کی زبان سے موت سے قبل آخری ادا ہونے والے الفاظ کیا تھے جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے ریسکیو ورکر نے بالآخر اس سوال کا جواب دے دیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق زیویئر گورمیلن نامی اس سابق ریسکیو ورکر نے بتایا ہے کہ لگ بھگ 25 سال قبل جب اطلاع ملنے پر وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچا تو اسے معلوم نہیں تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی شخصیت لیڈی ڈیانا ہے۔

گورمیلن نے بتایا کہ ”میں جب گاڑی میں موجود دم توڑتی خاتون کے قریب گیا تو اس کے منہ سے نکلنے والے آخری الفاظ سنے کہ ”میرے خدا، کیا ہو گیا ہے؟“

یہ الفاظ بولنے کے کچھ دیر بعد دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔“

ریسکیو اہلکار گورمیلن کا کہنا تھا کہ” لیڈی ڈیانا کے جسم پر بظاہر کوئی زخم نہیں تھا اور نہ ہی ان کے لباس پر کوئی خون لگا ہوا تھا۔ ان کے دائیں کندھے پر معمولی زخم آیا تھا۔ “

Comments

- Advertisement -