ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

برطانیہ انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع، کس کا پلڑا بھاری ؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلستان اور ویلز میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میئر لندن سمیت 107 لوکل اتھارٹیز، میئروکرائم کمشنر کے انتخابات ہوئے، 3600 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی، 12000 عملے نے حصہ لیا۔

ووٹوں کی تصدیق کاعمل جمعہ کی صبح 9 سے ہفتہ کی صبح 9 بجے تک جاری رہے گا، سب سے پہلے میئرلندن کیلئے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر تک میئر لندن کے نتائج متوقع ہیں، لندن اسمبلی اور دیگر نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کنزریٹو پارٹی اور ہارو کونسل کی لیڈر سوزن ہال بھی صادق خان کے مد مقابل ہیں جو چاہتی ہیں کہ انتہائی کم آلودگی کے زونز کو ختم کیا جائے۔

دوسری جانب لبرل ڈیموکریٹ کے رہنما راب بلیکی بھی صادق خان کے مدمقابل میدان میں موجود ہیں۔

راب کہتے ہیں کہ کامیاب ہوئے تو وہ جنسی جرائم پر قابو پانے کیلئے نیا یونٹ قائم کریں گے، ان کی توجہ میٹروپولیٹن پولیس پر ہوگی۔

دی گرین پارٹی کی زوئے گاربٹ بھی میدان میں ہیں جبکہ میئر کے انتخابات میں برائن روز لندن رئیل پارٹی کے امیدوار ہیں، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی ایمی گیلاگھر، بریٹن فرسٹ کے نک اسکینلن بھی میئر لندن کے امیدوار ہیں۔

امریکا نے کونسے ممالک کے شہریوں پر پابندیاں لگادیں؟

اینیمل ویلفیئر پارٹی کی فیمی امین بھی میئر لندن کی امیدوار ہیں جبکہ نتالی کیمپبیل انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں