ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

دوسروں کی جگہ قطار میں انتظار کرکے کروڑوں روپے کمانے والا نوجوان

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی نوجوان نے قطار میں لگنا کاروبار بنالیا، امیر لوگوں کی جگہ لمبی قطاروں میں لگ کر نوجوان نے لاکھوں روپے کمالیے۔

کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور ضرورت ہی کاروبار بھی بناتی ہیں، ایسی ہی ایک مثال افسانے لکھنے والے برطانوی نوجوان نے قائم کی ہے جس کا پیشہ دوسروں کی جگہ قطار میں لگنا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ فریڈی بیکٹ اپنے فارغ وقت میں بطور ویٹر(انتظار کرنے والا) کام کرتے ہیں، جو دوسروں کی جگہ لائنوں میں لگتا ہے اور بدلے میں 20 پاؤنڈ (چار ہزار روپے پاکستانی سے زائد) فی گھنٹہ معاوضہ وصول کرتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق برطانوی نوجوان گزشتہ تین برس سے دوسروں کی جگہ قطار میں لگ کر پیسے کمارہا ہے اور اب تک کروڑوں روپے کما چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں