پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

برطانوی وزیر کا اسلام آباد میں مظاہروں کے دوران جانی نقصان پر اظہارِ تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی وزیر مملکت ہمیش فالکنر  نے اسلام آباد میں مظاہروں کےدوران جانی نقصان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام سے مظاہرین کے حقوق کی حمایت اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرمملکت ہمیش فالکنر نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں مظاہروں کے دوران جانی نقصان پرتشویش ہے، برطانوی حکومت پاکستانی حکام سے سویلین مظاہرین کے حقوق کی حمایت اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا صحافی مطیع اللہ جان پرمقدمہ ختم کرکےرہا کیاجائے، برطانیہ پاکستانی مظاہروں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی رہائی کے لیے احتجاج اور مظاہرین پر حکومتی کریک ڈاؤن کے دوران ہونے والی ہلاکتیں اور زخمی ہونے والوں کی تعداد زیر بحث ہیں۔

یاد رہے وفاقی دارلحکومت میں پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 450 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جن سے بھاری مقدارمیں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، غلیلیں اوربال بیرنگ برآمد ہوئیں۔

بعد ازاں رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ پاکستان کے احتجاجوں کی تاریخ میں ایسا رویہ کبھی نہیں ہوا، حکومت نے فسطائیت کے ساتھ پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی، حکومت شہادتوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، ہمارے بہت سے لوگ لاپتا اور بہت سے گرفتار ہیں، ہمارے بہت سے لوگ زخمی اور بہت سے شدید زخمی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں