جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

برطانوی اخبار دی ٹائمز میں کشمیریوں کی حمایت میں بڑی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی اخبار دی ٹائمز نے کشمیریوں کی حمایت میں بڑی اپیل شائع کر دی ہے، یہ اپیل برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔

برطانوی اخبار میں شائع شدہ اپیل میں عالمی برادری سے شہادتیں رکوانے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کی جائے، انھیں انسانی بحران کا سامنا ہے۔

دی ٹائمز کی اپیل میں کشمیریوں کے حق اظہار رائے کے لیے پُر زور مطالبہ کیا گیا ہے، لکھا گیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مدد کریں، اقوام متحدہ نے حق خود ارادیت کا وعدہ کشمیریوں سے کیا تھا۔

- Advertisement -

اپیل میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیر تسلط رہتے ہوئے کشمیریوں کو انسانی بحران کا سامنا ہے، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیر یوں کی شہادتوں کو فوری طور پر رکوایا جائے۔

خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم یک جہتئ کشمیر منایا جا رہا ہے، کئی ممالک میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا ایک بھارتی منصوبہ سامنے آیا ہے، مودی سرکار نے کشمیر میں مردم شماری 2026 تک ملتوی کر دی ہے، بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر کوگیریژن سٹی بنانے کی سازش کر رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 18 لاکھ غیر مقامی افراد کو کشمیر کا ڈومیسائل دے دیاگیا ہے، جس میں ساڑھے 6 ہزار ریٹائرڈ فوجی بھی شامل ہیں، 10 ہزار بہار کے مزدوروں کو وادی میں بسایا گیا، 5 لاکھ کشمیری پنڈتوں کے لیے اسرائیل کی طرز پر کالونیاں بنائی جا رہی ہیں، آرٹیکل اے 35 کے خاتمے سے مقبوضہ وادی میں اونے پونے دام جائیداد خریدنے کی دوڑ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں