جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

برطانیہ: زہریلے کیمیائی مادے سے حملہ، برطانوی جوڑے کی حالت تشویش ناک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں زہریلے کیمیائی مادے کے حملے کے نتیجے میں ایک برطانوی جوڑے کی حالت شدید تشویش ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حملہ برطانیہ کے قصبے ’ایمزبری‘ میں ہوا، جہاں ایک شادی شدہ جوڑا گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت شدید تشویش ناک ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایمزبری میں ایک جوڑے پر حملے میں خاص قسم کا زہریلا کیمیائی مادہ ’نوویچوک‘ استعمال کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق اس حملے میں ایک 45 سالہ مرد اور اس کی 44 سالہ بیوی اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے تھے، اسپتال میں ان دونوں کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔


ممکن ہے سابق روسی جاسوس کوروس نےزہردیا ہو‘ برطانوی وزیراعظم


خیال رہے کہ برطانیہ میں رواں برس اس اعصابی زہر کے ساتھ کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل مارچ میں سابق روسی جاسوس سکریپل اور ان کی بیٹی کو بھی سالسبری میں اسی زہر کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ برطانوی شہر سالسبری میں 66 سالہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا اسکریپل کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔


برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پرقاتلانہ حملہ


بعد ازاں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا تھا کہ تحقیقات میں ممکنہ طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانوی شہر سالسبری میں سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا اسکریپل کو زہر دینے کا ذمہ دار روس ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں