پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

بریگزٹ ڈیل، برطانوی پارلیمنٹ آج حتمی فیصلہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: یورپ سے انخلا سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ آج حتمی فیصلہ سنائے گی، وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ یورپ سے انخلا ڈیل یا بغیر ڈیل کے کرے گا اس کا فیصلہ آج برطانوی پارلیمنٹ کرے گی، یورپی یونین کو برطانوی فیصلے کا انتظار ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں بڑی شکست ہوئی، پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل پر فیصلے کا حق حاصل کرلیا۔

پارلیمنٹ نے 301کے مقابلے میں 328ووٹس سے ڈیل پر فیصلے کا حق حاصل کیا۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ نوڈیل بریگزٹ روکنے پر ووٹ دیا گیا تو نئے الیکشن کا اعلان کروں گا۔

برطانیہ کے بریگزٹ وزیرکا یورپی یونین پرعدم تعاون کا الزام

ادھر بریگزٹ امور کے برطانوی وزیر اسٹیفن بارکلے نے اپنے ایک اخباری انٹرویو میں یورپی یونین پر عدم تعاون کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ برسلز میں یورپی حکام لندن حکومت کے ساتھ کسی مصالحتی حل کے لیے زیادہ رضا مندی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانوی پارلیمان سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین بریگزٹ ڈیل پر نظر ثانی کرے۔

تین سال قبل 2016 میں 43سال بعد تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں