اشتہار

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا "دورہ بھارت” اچانک کیوں منسوخ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے آج بروز پیر اپنا دورہ بھارت اچانک منسوخ کردیا، جس کے لیے انہیں آئندہ ہفتے روانہ ہونا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دورہ انڈیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن آئندہ ہفتے طے شدہ دورہ بھارت نہیں جا سکیں گے۔ اس کے بجائے دونوں وزرائے اعظم نریندر مودی اور بورس جانسن مستقبل میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان اشتراک پر رواں ماہ بات کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ادارے کا بھی یہی کہنا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کو 26 اپریل کو بھارت کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ یہ بورس جانسن کا 2019 میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلا بڑا دو طرفہ غیرملکی دورہ ہونا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں