تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانوی وزیراعظم خطاب کے دوران مشکل میں پھنس گئے

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن صنعت کاروں سے خطاب کے دوران مشکل میں پھنس گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ مطابق برطانوی وزیراعظم ایک تقریب میں پہنچے جہاں انہوں نے صنعتکاروں سے خطاب کرنا تھا لیکن جب انہوں نے خطاب شروع کیا تو ان کو مشکل پیش آنے لگی جسے تقریب میں موجود لوگ بھی بھانپ گے۔

بورس جانسن کی تقریر کے لیے بنائے گئے نوٹس گڈ مڈ ہونے سے وہ ادھر ادھر کی باتیں بتاتے رہے۔

انہوں نے کبھی گاڑی کی آواز نکال کر خفت مٹانے کی کوشش کی تو کبھی حاضرین سے معذرت کرتے نظر آئے۔

تقریب کے دوران بورس جانسن گزشتہ روز اپنے تفریحی پارک کے دورے کا قصہ بھی بار بار چھیڑتے رہے لیکن اصل بات پر نہ آسکے۔

جب صحافیوں نے ان سے تقریر کے بارے میں پوچھا تو جانسن بے چین نظر آئے اور کہا کہ انہوں نے وہ نکات مس کردئیے ہیں جو وہ چاہتے تھے۔

بورس جانسن نے کہا مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو زیادہ تر پوائنٹس مل گئے جو میں بنانا چاہتا تھا۔ میں نے سوچا کہ یہ ٹھیک ہو گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -