اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

نومنتخب برطانوی وزیر اعظم اور نئے ایم پیز نے حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور نئے ایم پیز نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، کیئر سٹارمر اور 650 ایم پیز اور ان کی کابینہ نے کامنز رول پر دستخط کردیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حلف اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی بھی شامل ہیں، سر لنڈسے ہوئل دوبارہ ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر منتخب ہو گئے، نومنتخب برطانوی وزیر شبانہ محمود بھی حلف اُٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

افضل خان، عمران حسین، راجہ یاسین اور ناز شاہ نے بھی حلف اُٹھالیا ہے، اسپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک ایک کر کے حلف لیا، ایم پیز نے بادشاہ چارلس اور ان کے ورثاء اور جانشینوں سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

- Advertisement -

اسپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک،ایک کرکے حلف اٹھایا، ساڑھے چھ سو ایم پیز میں سے 335اراکین پہلی بار منتخب ہوئے، ہاؤس آف کامنز میں 263، تقریباً 40 فیصد خواتین کی بڑی تعداد منتخب ہوئی۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی صدر سے نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کیئراسٹارمر نے ٹیلیفون پر خطے میں جاری کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر بھی بات کی، تمام فریقین کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا۔

برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کہا کہ برطانیہ کی امن عمل میں تعاون کو تسلیم کرنے کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، ترجمان پینٹاگون

نو منتخب برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ امن عمل کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں