جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

برطانوی پولیس کی سنگین غلطی، مجرمان کا ڈیٹا غائب

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انسانی غفلت یا سازش؟ برطانوی نیشنل ڈیٹا بیس سے لاکھوں مجرمان کا ریکارڈ غائب ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ پولیس نے بتایا کہ ملک بھر سے کم وبیش چار لاکھ مجرمان کا ریکارڈ نیشنل ڈیٹا بیس سے خارج ہوا ہے، یہ سنگین غلطی ممکنہ طور پر کام کے دوران کسی ٖغلط "کوڈ” کے باعث سرزد ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مجرمان کا کرمنل ریکارڈ غائب ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے معلومات بھی غائب ہوگئیں ہیں، دی ٹائمز کے رپورٹ کے مطابق نیشنل کونسل آف چیف آف پولیس کا تخمینہ ہے کہ 213،000 فوجداری ریکارڈ ، 175،000 گرفتاری کے وارنٹ اور 15،000 ذاتی پروفائلز جو شاید وہ برطانوی ڈیٹا بیس سے غائب ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیرداخلہ پریتی پاٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے انجینئرز نے ریکارڈ کو بحال کرلیا ہے، ڈیٹا ریکوری کے لئے وزارت داخلہ کے اہلکار مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہیں ، امید ہے کہ اس قسم کی غلطی آئندہ نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں