تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

انسانوں کی طرح چائے کا شوقین گھوڑا، ویڈیو دیکھیں

لندن: برطانوی پولیس کے اسکواڈ میں ایک ایسا گھوڑا بھی شامل ہے جو اپنی ہر صبح کا آغاز چائے پی کر کرتا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق گھوڑے کا نام جیک ہے جو لیورپول کی پولیس کے اسکواڈ میں شامل ہے، جب تک اسے صبح بھرا ہوا چائے کا کپ نہ دیا جائے یہ کچھ نہیں کرتا۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیک کے سامنے چائے کے علاوہ دیگر چیزیں رکھی گئیں تو وہ انکار کرتا رہا اور جیسے ہی بھرا ہوا کپ رکھا اُس نے فوراً پینا شروع کردیا۔

ٹرینر لنڈسے گوین کے مطابق جیک صرف صبح ایک کپ چائے پیتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو وہ دن بھر کوئی کام نہیں کرتا بلکہ سست رہتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جیک کو دو چمچ چینی، ملائی کے دودھ والی گرم چائے پسند ہے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ کپ کے قریب منہ بھی نہیں لے جاتا۔

https://www.facebook.com/IndependentLiverpool/videos/588714355271622/

لنڈسے کے مطابق ہم نے تمام ملازمین کو بتادیا ہے کہ وہ روزانہ صبح جیک کو اسی طرح چائے بناکر پلائیں۔

Comments

- Advertisement -