تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے منصوبے کو معطل کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی برطانیہ میں کرونا کے کیسز بڑھنے کے بعد لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی ہے جس کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے بھی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا منصوبہ معطل کر دیا۔ یاد رہے کہ برطانوی حکومت کو کل یعنی یکم اگست سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کرنا تھا۔

یاد رہے کہ 14 جون کو  برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام کاروباری مراکز پیر یعنی 15 جون سے کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں لاک ڈاؤن سے کتنے لاکھ افراد بے روزگار ہوئے؟

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تمام تعلیمی ادارے حجام کی دکانیں، بیوٹی پارلر، ریسٹورنٹ مکمل طور پر کھلنے لگے تھے۔حکومت نے سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جس کے تحت مصروف شاہراہوں کی فٹ پاتھوں کو یک طرفہ قرار دیا جس کے بعد اب عوام کو ایک طرف سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔

حکومت نے برطانیہ میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے 2 ہزار 500 سے زائد پوسٹرز بھی آویزاں کیے، جس میں شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی مقام پر زیادہ دیر تک نہ رکیں۔

Comments

- Advertisement -