لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے طالبان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی مشروط پیش کش کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کی بدلتی صورت حال کے حوالے سے دنیا کی بڑی معیشت والے ممالک جی سیون چین، روس، جرمن چانسلر، برطانوی وزیراعظم کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں نئی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چینی صدر نے کہا کہ ’ہم افغانستان میں عالمی برداری کے ساتھ مل کرکام کرنےکوتیارہیں‘ جبکہ روسی صدر پیوٹن نے یقین دہانی کرائی کہ افغانستان کی صورتحال پرکڑی نظر ہے‘۔
جرمن چانسلر نے جی سیون ممالک پر زور دیا کہ وہ افغان شہریوں کے مفادات پورے ہونے تک طالبان سے بات چیت جاری رکھیں اور اُن سے کوئی غیر مشروط معاہدہ نہ کریں۔
جرمن چانسلر نے جی سیون ممالک نے کہا کہ طالبان سےکوئی غیرمشروط معاہدہ نہیں ہوناچاہیے۔ علاوہ ازیں برطانوی وزیر اعظم نے طالبان کو منجمد اثاثے بحال کرنے اور لاکھوں ڈالرز تک رسائی حاصل کرنے کی مشروط پیش کش کی۔
بوس جانسن نے کہا کہ طالبان ہمارے مطالبات مانیں‘۔ اپنے مطالبات دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’طالبان لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت دیں، اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بنائی‘۔
بورس جانسن نے کہا کہ اگر طالبان نے یہ مطالبات پورے کیے تو ان کو عالمی طاقتوں کی جانب سےروکی گئی لاکھوں ڈالر کی منجمد رقم تک رسائی دے دی جائے گی۔