تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات، برطانوی شہزادہ بھی معترف

لندن: برطانوی شہزادہ پرنس ہیری پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے حکومتی اقدامات کے معترف ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وزراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی موجود تھے۔

کانفرنس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی فیصلوں کی زبردست پذیرائی ملی،شہزادہ پرنس ہیری نے نوجوانوں کی ترقی میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش بھی کی۔

پرنس ہیری کا کہنا تھا کہ ’’کامیاب جوان‘‘ پروگرام نوجوانوں کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان سے پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ذریعے تعاون کیلئے تیار ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم کی فراہمی میں مدد کرسکتے ہیں۔

پرنس ہیری کی خصوصی دعوت پر عثمان ڈار نے کانفرنس میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو کامیاب بنانے سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

عثمان ڈار نے وزیراعظم کے ویژن اور ’’کامیاب جوان‘‘ پروگرام سمیت یوتھ پالیسی پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار نوجوانوں کی یوتھ پالیسی بنادی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پہلی بار نوجوانوں کیلئے تاریخی بجٹ مقرر کیا ہے، یوتھ ڈویلپمنٹ انڈکس میں پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سابقہ حکومتوں کی عدم توجہ کے باعث نوجوانوں کو نظرانداز کیا گیا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھی نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت کی ہے، رواں ماہ کے آخر میں وزیراعظم نوجوانوں کیلئے لینڈمارک منصوبے کا آغاز کریں گے، مالی اور تکنیکی تعاون کی پیشکش پر برطانوی حکومت اور پرنس ہیری کے شکر گزار ہیں۔

Comments

- Advertisement -