ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

برطانیہ میں نسلی فسادات کا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی نے کہا ہے کہ دائیں بازو کے شدت پسندوں کا برطانیہ میں نسلی فسادات کا منصوبہ ہے۔

اس حوالے سے مواصلات کی نگرانی کرنے والے اداروں نے برطانوی حکومت کو خبردار کر دیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دائیں بازو کے شدت پسند برطانیہ میں 30 مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے وکلا کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دائیں بازو کے شدت پسند امیگریشن مراکز پر بھی حملے کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

اب تک برطانیہ میں پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 400 ہو گئی ہے۔ برطانوی حکومت نے ہنگامہ آرائی اور فسادات میں ملوث افراد سے نمٹنے کے لیے جیلوں میں 500 سے زائد نئے سیلز کی اضافی گنجائش بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اس بات پر بہت زور دیا ہے کہ تشدد میں ملوث کسی بھی شخص کو جیلوں میں بند کرنے کے لیے وہاں جگہ دستیاب ہونی چاہیے، جب کہ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح طور پر کہا ہے کہ جن افراد کو چارج کر لیا گیا ہے ان کو ریمانڈ پر رکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں رٹلینڈ اور کینٹ کی جیلوں میں نئے سیلز بنائے جا رہے ہیں، جب کہ جیل انتظامیہ فساد والے علاقوں سے موجودہ چند قیدیوں کو کہیں اور منتقل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ نئے قیدیوں کے لیے جگہ پیدا ہو۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں