بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

برطانیہ کا فلسطین ایکشن سمیت 3 تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کی حکومت نے فلسطین ایکشن سمیت 3 تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین کی حامی تنظیم فلسطین ایکشن پر پابندی کے لیے برطانوی وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ میں مسودہ پیش کر دیا۔

فلسطین ایکشن گروپ کے کارکنان برطانوی بیس میں گھس گئے تھے۔ دو فوجی طیاروں پر سرخ پینٹ اسپرے کر کے غزہ جنگ میں برطانوی حمایت پر احتجاج کیا تھا۔

برطانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ قومی سلامتی اور ماہرین کی سفارش پر پابندی کا اقدام کیا گیا ہے۔

برطانوی ہوم سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کوبرداشت نہیں کریں گے جو ملکی سلامتی کیلئےخطرہ ہیں، پارلیمنٹ میں بل پاس ہونے کی صورت میں گروپ غیرقانونی ہو جائے گا۔

فلسطین ایکشن گروپ نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں پولیس کےساتھ جھڑپوں میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

فلسطین ایکشن گروپ نے حکومتی کارروائی کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔

اپریل میں لندن میں لاکھوں برطانوی شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے مارچ کیابرطانوی عوام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے فلسطین کی آزادی کے لیے مارچ کا آغاز کیا۔ لندن کی سڑکیں ’’فری فری فلسطین‘‘ اور ’’اسٹاپ کلنگ ان غزہ ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

عوام نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مارچ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ سے ہوتا ہوا ہائیڈ پارک تک پہنچا۔

شرکا نے فلسطین کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے جبکہ برطانوی عوام نے اسرائیل مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں