ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی اقتصادی ترقی کےلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی نمائندے کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اورافغان صورتحال پربات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان عالمی اورعلاقائی سطح پربرطانیہ کے کردارکو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کےساتھ باہمی تعلقات کومزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

- Advertisement -

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کوروکاجاسکتا ہے، افغان عوام کی اقتصادی ترقی کےلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں برطانوی نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کےکردارکی تعریف کرتے ہوئے بارڈر مینجمنٹ اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں