تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برطانیہ؛ انتہائی نگہداشت وارڈ کی آڈٹ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

مانچسٹر: برطانیہ میں کرونا وائرس سے شدید بیمار مریضوں کے ایک تہائی حصے کا تعلق اقلیتی گروپ سے ہے۔

انتہائی نگہداشت وارڈ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے شدید بیمار مریضوں کے ایک تہائی حصے کا تعلق اقلیتی گروپ سے ہے،ان مریضوں میں اکثریت ایشائی افراد کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اپریل تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہونے والے مریضوں میں 13.6 فیصد مریض ایشیائی تھے جب کہ اقلیتی گروپ سے تعلق رکھنے والے چھ فرنٹ لائن ڈاکٹرز کی موت سے کمیونٹییز میں تشویش لہر دوڑگئی ہے۔

برطانوی آبادی میں اقلیتوں کی نمائندگی 13 فیصد ہے۔

اس حوالے سے پروفیسر وسیم حنیف نے کہا ہے کہ ہمیں ایشیائی مریضوں کے اعدادو شمار بارے میں مذید معلومات اکھٹی کرنے کی ضرورت ہے، ان مریضوں کی عمریں اور اُن میں پہلے سے موجود بیماریوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان معلومات سے ہمیں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے بڑی تباہی ہوئی ہے، اب تک 55 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مہلک وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں