جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

برطانیہ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو وارننگ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو جاسوس جہاز کے سلسلے میں وارننگ دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی سمندری حدود میں روس کا جاسوس جہاز آنے پر برطانیہ نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو وارننگ دے دی ہے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ یہ واقعہ ’بڑھتی ہوئی روسی جارحیت کی ایک اور مثال‘ ہے، اور جانتے ہیں کہ پیوٹن کیا کر رہے ہیں، انھوں نے کہا ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مغربی ممالک روسی جہاز کو انڈر واٹر کیبلز اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کا نقشہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا جاسوس جہاز سمجھتے ہیں۔

برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی مانگ لی

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کہ رائل نیوی نے ایک روسی جاسوس جہاز کا سراغ لگایا جو برطانیہ کے پانیوں سے گزرا، ہیلی نے کہا کہ ینٹر (امبر) جہاز انٹیلیجنس اکٹھا کرنے اور برطانیہ کے اہم زیر آب انفراسٹرکچر کی نقشہ سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہیلی نے کہا کہ یہ جہاز پیر کو ملک کے ساحل سے تقریباً 45 میل (72 کلومیٹر) دور برطانوی پانیوں میں داخل ہوا، رائل نیوی نے اس کی نگرانی کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے، ان کا کہنا تھا کہ جہاز برطانوی پانیوں سے گزر کر شمالی سمندر میں چلا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں