تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

برطانیہ، دوسرے درجے کی موسمیاتی وارننگ جاری

لندن: برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے ساتھ طوفانی بارشوں کا آغاز جمعرات سے ہوجائے گا۔

برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی وارننگ میں بتایا گیا کہ جمعرات سے بارش کا نیا سسٹم بالائی علاقوں میں برسے گا اُس کے باوجود ملک بھر میں شدید گرمی بھی پڑے گی اور درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کی دوسرےدرجےکی موسمیاتی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام سے وسیع علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں ،بارشوں کا سلسلہ جمعے کی صبح تک جاری رہے گا، اس دوران برطانیہ کے مغربی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے اور درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

یاد رہے کہ موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہوا، یورپ کے مختلف ممالک میں ایک بار پھر سورج آگ برسا رہا ہے اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

Comments

- Advertisement -