ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

برطانیہ یورپی یونین سے مقررہ وقت پر نکل جائے گا، برطانوی وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ برطانیہ مقررہ وقت یعنی 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ برسلز میٹنگ میں 27 یورپی رہنماؤں نے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ سے بزیگزٹ کی توثیق ہونا باقی تھی، جبکہ وزیراعظم تھریسامے نے اپنے ملک کے قانون سازوں کو معاہدے کو قبول کرنے کی درخواست کی تھی۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے معاہدے کو اپنے ملک کے لیے روشن مستقبل قرار دیا تھا۔

گزشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد اس معاہدے میں شہریوں کے حقوق سمیت مستقبل میں سلامتی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے معاملات طے کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایم پیزکو بریگزٹ معاہدے کی حمایت یا نوڈیل میں سےایک کو چننا ہوگا‘ رچرڈ ہارنگٹن

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے متعلق معاہدہ پوری طرح ہمارے ہاتھ میں ہے لیکن برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ سیکریٹری ڈومینک راب نے کہا تھا کہ مذکورہ پیش کش یورپی یونین کی رکنیت سے کمتر ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل 18 ماہ کی طویل بات چیت کے بعد بزیگزٹ ڈیل پر برطانیہ اور یورپی یونین میں اتفاق ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیر رچرڈ ہارنگٹن کا کہنا تھا کہ ایم پیز کو تھریسامے کے یورپی یونین سے انخلا سے متعلق معاہدے کی حمایت یا نوڈیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ جون 2016 میں برطانوی عوام نے 46 برس بعد دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد اور اس کے خلاف 48 فیصد ووٹ دیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں