اشتہار

ویڈیو: دانتوں سے متعدد گاڑیاں کھینچ کر نوجوان نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

مضبوط دانت انسانوں کے لیے کتنے فائدہ مند ہوتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ نوجوان نے اپنے دانتوں کے ذریعے متعدد گاڑیاں کھینچ کر دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والے دمیترو ہرونسکی نامی شخص نے لوگوں کے سامنے اپنی دانتوں کی مضبوطی کا خوب مظاہرہ کی اور بیک وقت چھ گاڑیوں کو کھینچ کر گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں دو بار اپنا نام دج کروالیا۔

سوشل میڈیا شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپنے آفیشل پیج پر اس سلسلے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نوجوان اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتا نظر آرہا ہے۔

- Advertisement -

شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ دمیترو ہرونسکی نے پہلا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے دانتوں سے 6 گاڑیاں ڈرائیورز سمیت کھینچیں، ان گاڑیوں کا مجموعی وزن تقریباً 7603 کلو گرام تھا۔

گاڑیوں میں اسٹیئرنگ وِیل ڈرائیورز کو بٹھانے کی وجہ یہ بتائی گئی تاکہ ڈرائیورز نیوٹرل گاڑیوں کی سیدھ کو برقرار رکھیں۔

دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے دمیترو ہرونسکی نے کم وقت میں دانتوں سے گاڑی کھینچ کر 30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کامیاب کوشش کی

یوکرینی شخص نے 15.63 سیکنڈ میں 1040 کلو وزنی ٹیکسی کو مطلوبہ فاصلے تک کھینچا اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ پہلا ورلڈ ریکارڈ آسٹریلیا کے ٹرائے کونلے میگنسن کے پاس تھا جنھوں نے 2021 میں اپنے دانتوں سے 5 کاریں کھینچیں تھیں۔ دوسرا ریکارڈ شام کے صالح یزان کے پاس تھا، 2022 میں انھوں نے 18.13 سیکنڈ میں 30 میٹر تک کار کو دانتوں سے کھینچا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں