ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

یوکرینی صدر کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد طنزیہ ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونیوالی ملاقات میں تلخ کلامی کے بعد شکریہ کا طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، دونوں کے درمیان ہونیوالی یہ ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے سامنے یوکرینی صدر کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار ہوتی رہی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات میں تلخ کلامی

 امریکی صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا ملک جنگ نہیں جیت رہا، آپ ہماری وجہ سے اس جنگ سے صحیح سلامت نکل سکتے ہیں، اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا عسکری سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں میں ہی ختم ہوجاتی۔

اس دوران یوکرینی صدر متعدد مرتبہ امریکی صدر کی بات کا جواب دینے کی کوشش کرتے رہے لیکن ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو بولنے نہیں دیا، اس تلخ کلامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے مشترکا پریس کانفرنس بھی منسوخ کر دی۔

ٹرمپ سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ شکریہ امریکا، آپ کی حمایت اور اس دورے کا شکریہ۔

زیلنسکی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ‘ شکریہ صدر، کانگریس اور امریکی عوام کا بھی شکریہ، یوکرین کو انصاف اور دیرپا امن کی ضرورت ہے، جس کیلئےکام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں