یوکرائن : یوکرائن کی فنکارہ نے ہزاروں سکِوں کی مدد سے امریکی صدر کی تصویر بنا ڈالی، جس کا ٹائٹل فیس آف منی رکھا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے دو مصوروں نے ہزاروں سنہری سکِوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بنائی ، ان فنکاروں نے امریکی صدر کی تصویر کا ٹائٹل فیس آف منی رکھا ہے۔
جسمیں ٹرمپ کی شخصیت کی عکاسی کی گئی ہے۔
اس سے قبل ماضی میں انہی مصوروں نے پانچ ہزار گولیوں کے خول سے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی تصویر تخلیق کی تھی، جس کا ٹائٹل ‘فیس آف وار’ تھا۔
ماہر مصوروں نے روسی صدر کی تصویر میں جنگ زدہ علاقے میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول اکٹھا کر کے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی عکاسی کی تھی۔