بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

روس میں شمالی کوریا کے ہتھیاروں پر یوکرین کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے شہر برائنسک میں شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی روس میں ہتھیاروں کے ایک ذخیرے کو نشانہ بنایا ہے جو میزائل اور گولہ بارود سے بھرا ہوا تھا جن میں سے کچھ شمالی کوریا کی طرف سے فراہم کیے گئے تھے۔

بدھ کو ایک بیان میں، یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ برائنسک سرحدی علاقے میں گزشتہ رات کے ڈرون حملے کا مقصد روسی فوج کے لیے رسد کی مشکلات پیدا کرنا اور اس کی جارحانہ صلاحیتوں کو کم کرنا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسلحے کے ذخیرے میں میزائل اور توپ خانے کے نظام کے لیے گولہ بارود کا ذخیرہ تھا جس میں شمالی کوریا سے فراہم کیے گئے بموں کے ساتھ ساتھ گلائیڈ بم بھی شامل تھے۔

بعد ازاں برائنسک میں مقامی حکام نے "دھماکا خیز اشیاء پر حملے” کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔

سیول حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی یوکرین میں روس کے لیے لڑ رہے ہیں۔

سیول کے وزیر دفاع کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی یوکرین میں روسی فوجیوں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

کم یونگ ہیون نے منگل کے روز جنوبی کوریا کے سیاستدانوں کو بتایا کہ اس بات کا "بہت زیادہ امکان” ہے کہ 3 اکتوبر کو ڈونیٹسک کے قریب یوکرائنی میزائل حملے میں شمالی کوریا کے چھ افسران ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے یوکرائنی میڈیا نے اس واقعے کو رپورٹ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں