اتوار, ستمبر 15, 2024
اشتہار

ایف 16 تباہ ہونے پر یوکرین کے اہم کمانڈر نوکری سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

کیئف: یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے روس کے خلاف جنگ میں ایف 16 جنگی طیارہ تباہ ہونے پر اہم کمانڈر کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس کے خلاف جاری جنگ کیلیے مغربی دوست ملک نے یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے کا تحفہ دیا تھا جو چار روزن قبل تباہ ہوا جس میں ایک پائلیٹ کی موت ہوئی۔

یوکرینی صدر کی جانب سے ایئر فورس کے اہم کمانڈر مائکولا اولیشچوک کو برطرف کرنے کا حکم صدارتی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

- Advertisement -

ولادومیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں لوگوں کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے اور اہلکاروں کو بھی تحافظ فراہم کرنا ہے لہٰذا تمام سپاہیوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فوج کو کمانڈ کی سطح پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب فوج کے جنرل اسٹاف نے بتایا کہ اناتولی کریوونوزکو کو قائم مقام فضائیہ کا کمانڈر مقرر کر دیا گیا۔

برطرفی ایسے وقت پر عمل میں آئی جب مائکولا اولیشچوک نے ایک قانون ساز پر سخت تنقید کی جو یوکرائنی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے نائب سربراہ ہیں۔

مائکولا اولیشچوک نے بیزوہلا پر فضائیہ اور امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو بدنام کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ امید ہے انہیں اپنے دعووں کے قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فضائیہ نے براہ راست اس بات سے انکار نہیں کیا کہ F-16 کو پیٹریاٹ میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ حادثہ روسی حملے کا نتیجہ نہیں لگتا مگر پھر بھی پائلٹ کی غلطی سے لے کر فنی خرابی تک کی ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں