کیف: یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے روس کوسرپرائز دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا نازک لمحہ ہے، دشمن کو حیرت میں ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے روس کوسرپرائز دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا یوکرین کواسلحہ اور گولہ بارود فراہمی پرپیشرفت ہوئی ہے لیکن ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی پر تبصرہ نہیں کروں گا۔
یوکرینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نازک لمحہ ہے، دشمن کو حیرت میں ڈالیں گے، بس اتنا جان لیں کہ اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
یاد رہے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر پھر رابطہ کرکے یوکرین کے لیے دس ارب ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضے کی جنگ تاحال جاری ہے، مضافاتی شہر ارپن میں روسی طیاروں کی شدید بمباری کے دوران راکٹ اور میزائل لگنے سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے جبکہ وینیٹسیا ہوائی اڈہ مسلسل میزائل حملوں سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔