منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

یوکرینی صدر کا اطالوی وزیراعظم پر طنز

اشتہار

حیرت انگیز

شیڈول کے باوجود اطالوی وزیراعظم کے فون نہ کرنے پر یوکرینی صدر نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی بار اطالوی وزیراعظم سے بات کیلئےجنگ کا وقت آگے یا پیچھےکروں گا۔

یوکرین کےصدر اور اطالونی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگوشیڈول تھی تاہم یوکرینی اور روسی افواج میں جھڑپوں کے باعث اطالوی وزیراعظم نےفون نہیں کیا۔

یوکرینی صدر نے شیڈول کے بعد بھی اطالوی وزیراعظم کےفون نہ کرنےپر اظہارِ ناراضی کیا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک کا تنہا دفاع کر رہے ہیں اور دنیا کی طاقتور ترین قومیں صرف دور سے دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کیساتھ جھڑپوں میں اب تک137 افراد ہلاک ہو چکےہیں اموات کو روکنے کے لیے ٹیبل ٹاک کرنے کو تیار ہیں، میں روس کے صدر سے مخاطب ہوں اموات روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔

یوکرینی صدر نے اپنی فوج کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محاذوں ڈٹ رہنے کی تلقین کی ہے انہوں نے کہا کہ آپ ہی ہمارا سب کچھ ہیں آپ پی ہماری ریاست کے محافظ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں