تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

یوکرین سے جنگ، روس پر کھیلوں کے دروازے بند ہونے لگے

پیرس: یوکرین کے ساتھ جنگ کا خمیازہ روس کو کھیلوں کے میدان میں بھگتنا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ کی فٹ بال تنظیم (یوئیفا) نے یورو دو ہزار چوبیس کوالیفائنگ ڈرا میں روس کے حصہ لینے پر پابندی لگادی ہے

حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس یورو 2024 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے قرعہ اندازی میں حصہ نہیں لے گا۔

یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے ایک بیان میں کہا کہ تمام روسی ٹیموں کو فی الحال اٹھائیس فروری دو ہزار بائیس کے یوئیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے بعد معطل کردیا گیا ہے جس کی مزید تصدیق پندرہ جولائی کھیلوں کی ثالثی کی عدالت نے بھی کردی تھی۔

ادھر جرمنی کے وزیر داخلہ نے روس کی حمایت کرنے پر بیلاروس پر بھی پابندی عائد کرنےکا عندیہ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلش ٹیم میدان میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کیوں اتری؟

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد یوئیفا نے رواں سال کے آغاز پر روسی قومی ٹیم اور روسی کلبوں پر بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی جرمنی کرے گا، جس کا کوالیفائنگ ڈرا 9 اکتوبر کو فرینکفرٹ میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -