تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

روس کی اہم کارروائی، یوکرین کا بڑا نقصان

روس نے یوکرین کے لڑاکا طیارہ اور ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صرف عسکری اور فوجی ڈھانچوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے میڈیا کو بتایا کہ روس نے یوکرین کے طیارے اور دو ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوبیمواکا کے علاقے میں روسی ایرواسپیس فورسز کے ہوابازی فضائی دفاعی فورس نے یوکرینی طیارے اور ڈرونز کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے بتایا کہ SU-24 یوکرینی طیارے کو تباہ کیا گیا، اس کارروائی واضح ہوتا ہے کہ روس صرف فوجی ٹھکانوے اور عسکری اداروں پر حملے کر رہا ہے روس یوکرین شہریوں کو نشانہ نہیں بنا رہا اور ماسکو کا آپریشن سرجیل اسٹرائیک سمیت عسکری قوت تک محدود ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو نے مغربی یوکرین میں ایک فوجی اڈے پر مہلک فضائی حملہ کیا ہے جس میں 35 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ بمباری سے 134 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لیووف میں ملٹری بَیس پر غیر ملکی فوجی بھی موجود تھے، یہ ملٹری بَیس پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع ہے، روس کی جانب سے جس پر 30 راکٹ برسائے گئے۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی زمینی افواج کیف کے مرکز سے تقریباً 25 کلومیٹر (16 میل) کے فاصلے پر ہیں جس کی وجہ سے لوگ یہاں سے افرا تفری میں بھاگ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -