ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

یوکرین کے روس پر ڈرون حملے، اہم اسٹریٹجک بمبار ایئر فیلڈ تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

تیس روزہ عارضی اور محدود جنگ بندی کے باوجود یوکرین نے روس کی اہم اسٹریٹجک بمبار ایئر فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جنگ کی فرنٹ لائن سے تقریباً سات سو کلو میٹر کے فاصلے پر آگ بھڑک اٹھی۔

رائٹرز کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی فضائی اڈے پر ایک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتیں کو بھی نقصان پہنچا۔

ایک اور ویڈیو میں صبح سویرے آسمان میں دھوئیں کا ایک بڑا غبار اٹھتا دکھائی دیا اور ساتھ ہی آگ بھڑکتی ہوئی بھی نظر آئی۔

یوکرین کی جانب سے ہونے والے ڈرون حملوں میں دس روسی شہری زخمی ہو گئے، روسی حکام نے یوکرینی ڈرون حملوں کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی کی جانب سے روس سے 30 روز کیلیے عارضی اور محدود جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا تھا، اس کے باوجود روس پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی اور ٹرمپ کی طویل گفتگو ہوئی تھی، جس میں صدر زیلنسکی نے امریکی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ روس کے توانائی انفراسٹرکچر پرحملے نہیں کریں گے۔

حوثیوں اور حماس کے اسرائیلی ایئرپورٹ پر جوابی حملے

امریکی صدر کا یوکرینی ہم منصب سے کہنا تھا کہ یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایٹمی اور الیکٹریکل پلانٹس سمیت توانائی تنصیبات امریکی ملکیت میں دیدی جائیں۔

تاہم یوکرینی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی تجویز قابل عمل نہیں کیونکہ یوکرین میں قائم یورپ کا سب سے بڑا انرجی پلانٹ Zaporizhzhia روس کے کنٹرول میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں