پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

’یورپ کو فوری طور پر دوبارہ مسلح ہونا ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین کی سربراہ وان ڈیر لیین کا کہنا ہے کہ یورپ کو ‘فوری طور پر دوبارہ مسلح’ ہونا ہو گا۔

لندن میں یوکرین بحران پر یورپی سربراہی اجلاس کے بعد ارسولا وان ڈیر لیین نے خبردار کیا ہے کہ "ہمیں فوری طور پر یورپ کو دوبارہ مسلح کرنا ہوگا۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یورپ کو بھی امریکا کو دکھانے کی ضرورت ہے کہ وہ جمہوریت کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

وان ڈیر لیین نے کہا کہ ایک طویل عرصے تک کم سرمایہ کاری کے بعد اب ایک طویل مدت کے لیے دفاعی سرمایہ کاری کو بڑھانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

"اب رکن ریاستوں کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے لیے مزید مالی جگہ کی ضرورت ہے”

ٹرمپ اور زیلنسکی کے ٹاکرے کے بعد برطانیہ نے یوکرین کو 2.8 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی موجود گی میں قرض معاہدے پر دستخط ہوئے، یوکرین کی جانب سے قرض کی ادائیگی منجمد روسی اثاثوں سے حاصل منافع سے ہوگی۔

یوکرینی صدر نے ملاقات کے بعد کہا کہ قرض یوکرین میں ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا، برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرینی خوش ہیں کہ ہمارے پاس ایسے اسٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔

قبل ازیں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچنے پر وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے گلے لگا کر زیلنسکی کا استقبال کیا، کیئر اسٹارمر نے یوکرین کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ برطانیہ ہر مشکل گھڑی میں یوکرین کا ساتھ دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں