بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، امریکی شہری یوکرین چھوڑ دیں، بائیڈن کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن/کیو : یوکرین کے معاملے پر چیزیں تیزی سے بگڑسکتی ہیں لہذا امریکی شہری جلد از جلد یوکرین سے نکلیں، امریکی صدر امریکیوں کو ہدایات جاری کردیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے امریکی شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ یوکرین کا سفر کرنے سے بھی گریز کریں، اگر روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تو ہم امریکی شہریوں کو ریسکیو کرنے کےلیے فوج نہیں بھیجیں گے۔

صدر جوبائیڈن نے امریکی شہریوں کو متنبہ کیا کہ ‘ حالات بہت زیادہ تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ روس یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات کرچکا ہے لیکن اس کے باوجود ماسکو مسلسل یوکرین پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تردید کررہا ہے۔

ایک طرف روس حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کررہا ہے تو دوسری جانب ماسکو نے یوکرین کے پڑوسی ملک بیلاروس کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے، اسی اثنا میں یوکرین نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے سمندر تک ہماری رسائی روک دی ہے۔

کریملن نے فوجی مشقوں، یورپی ممالک کی سرحد پر ایک لاکھ فوجیوں کی تعیناتی کی کچھ اس طرح وضاحت کی ہے کہ ‘ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سابق سوویت یونین کے پڑوسی کسی بھی صورت نیٹو میں شمولیت اختیار نہ کریں’۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں