تازہ ترین

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا، کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

پیرس اولمپکس میں اس صورت میں شریک ہونگے؟ یوکرین کا اہم اعلان

کیف: یوکرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کو پیرس گیمز میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تو ہم سمر اولمپکس کا بائیکاٹ کرینگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر کھیل نے دھمکی دی کہ جب تک یوکرین میں جنگ ہے، روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں نہیں ہونا چاہیے۔

یوکرینی وزیر کھیل کا بیان اس تناظر میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ وہ دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان غیر جانبدارانہ طورپر ایک محفوظ راستہ تلاش کرے گا۔

جس کے ردعمل پر گٹسیٹ نے فیس بک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال پابندیوں کو جاری رکھنے اور روسیوں اور بیلاروسیوں کو بین الاقوامی مقابلوں سے روکنے کے لیے مزید ممکنہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے واضح دھمکی دی کہ اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو میں اس امکان کو رد نہیں کرتا کہ ہم اولمپکس میں شرکت سے انکار کردیں گے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے پیرس اور لاس اینجلس کو بالترتیب 2024 اور 2028 ءاولمپکس گیمز کی میزبانی دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

لیما میں منعقدہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے 131ویں اجلاس کے دوران فرانس اور امریکہ کے شہروں کو میزبانی د ی گئی۔

Comments