اسرائیل ایران جنگ کے دوران یوکرین کو اپنی فوجی امدادی میں کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں یوکرین کی فوجی امداد میں کمی نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی کی وجہ سے ہماری امداد رک گئی تھی۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے روس کو فائدہ ہوگا، یورپ امریکا کی غیرموجودگی میں خود فیصلہ نہیں کرپارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملوں سے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا یہ ہمارے لیے برا ہے۔
یہ پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اور 14 جون کی درمیانی شب داغے گئے میزائل حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلاکر رکھ دیا اور انہوں نے حملوں کو تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا۔
’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب کے متعدد علاقوں میں خوف و حراس کا ماحول ہے، لوگ رات دیر گئے ہونے والے ایرانی حملوں کے خوف سے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہیں نکل پائے۔
رپورٹ کے مطابق 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی تل ابیب، رامت گان اور ریشون لیسیون کے رہائشی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جن میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔