خارکیف : یوکرین کے دارالحکومت خار کیف میں داخل ہونے والے روسی فوجی ٹینکوں کا قافلہ روکنے والے یوکرینی شہری کی وڈیو وائرل ہوگئ۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے ایسی وڈیوز کی بھرمار ہوگئی ہے کہ جن میں یوکرین کے شہری روسی فوجی قافلوں کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرائن جنگ کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص جو نہتا ہونے کے باوجود بہادری سے روسی ٹینکوں کی ایک قطار کی پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
✊🏻Українець кидається під ворожу техніку, щоб окупанти не проїхали pic.twitter.com/cZ29kknqhB
— НВ (@tweetsNV) February 25, 2022
اس وڈیو کلپ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے اور اسے یوکرین کے مقامی نیوز چینل نے نشر کیا۔ وڈیو میں یہ شخص فوجی ٹینکوں کا راستہ روکنے کی تگ و دو میں ہے جب کہ یہ جنگی گاڑیاں اس کے اطراف سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی 30سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اچانک روسی کے قافلے کے سامنے آتا ہے جب فوجی گاڑیاں تیز رفتاری سے چل رہی تھیں۔
#Ukraine Video of UNARMED citizens of the town of Backman, forcing a Russian Convoy to turn around. Wow. #Ukraine #UkraineUnderAttack #UkraineUnderAttack #ukraniaWar pic.twitter.com/NHCTjL9oow
— Ukraine live (@Gadhwara27) February 27, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار یوکرین کے باشندے اپنے ملک کی حفاظت کیلئے کمزور ہونے کے باوجود مسلح فوجیوں کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے وطن کی آزادی کیلیے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
یوکرین کی حکومت نے وطن کے دفاع پر اپنے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی۔ چند روز قبل یوکرین کے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے قانون کے تحت شہریوں میں حملہ آور بندوقیں تقسیم کی گئیں۔ اسی دوران میں ملک میں ہنگامی حالت کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔