تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ویلنٹائن پر نئی زندگی کا آغاز کرنے والے جوڑے کی محبت کا افسوسناک اختتام

کییو: انٹرنیٹ پر ایک ساتھ رہنے کے لیے ہتکھڑی لگا کر اکھٹے رہنے والے جوڑے نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر اور لڑکی وکٹوریہ نے رواں سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اپنی نئی زندگی کی شروعات کی تھی۔

دونوں کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ ایک ساتھ ہی رہنے کے خواہش مند ہیں۔

اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے الیگزینڈر اور وکٹوریہ نے محبت کا انوکھا انداز اپنا اور اپنے ایک ہاتھ کو چین والی ہتھکڑی لگا کر خود کو ایک دوسرے کے ساتھ اکھٹا کرلیا تھا۔

دونوں نے یہ کام محبت بڑھانے کی امید سے کیا تاکہ وہ چوبیس گھنٹے ہر وقت ایک ساتھ رہیں۔ ہتھکڑی لگنے کے بعد دونوں بازار ساتھ جاتے حتیٰ کہ کھاتے پیتے اور ہر کام ایک ساتھ ہی کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 123 روز تک ہتھکڑیوں میں رہنے کے باوجود اُن کا رشتہ مضبوط نہ ہوا اور چار روز قبل دنوں نے رشتہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انوکھے اندازِ محبت کی وجہ سے انہیں دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی یہی وجہ ہے کہ دونوں نے رشتہ ختم کرنے کا اعلان مقامی میڈیا کے سامنے کیا۔

انہوں نے تالا کاٹنے والے کو بلا کر بڑے کٹر کی مدد سے اپنے ہاتھ کھلوائے۔ لڑکے کا کہنا تھا کہ ’یہ واضح ہوچکا کہ ہم ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے اور نہ ہی ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں‘۔

لڑکی نے آبدیدہ ہوکر کہا کہ ’عورت کو خود کو پرتجسس رکھنا اور ذاتی طور پر شوہر سے فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے، ہم ہروقت ساتھ تو رہتے تھے مگر  اکٹھے رہنے کی وجہ سے کچھ روز بعد الیگزینڈر کی توجہ بالکل ختم ہوگئی تھی اور وہ رشتے کو بھی ویسی اہمیت نہیں دیتا تھا‘۔

وکٹویہ نے کہا کہ ’میں چاہتی تھی کہ وہ میری کمی محسوس کرنے اور یاد رکھنے کی بات کرے مگر اتنے دنوں میں یہ ممکن نہ ہوسکا، اب ہماری زندگیوں کے راستے ہمیشہ کے لیے جدا ہیں‘۔

آخری وقت میں لڑکی کو آبدیدہ دیکھا گیا جبکہ الیکزینڈر کے چہرے پر کوئی ندامت یا پریشانی نہیں تھی۔

Comments

- Advertisement -