تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یوکرین کو ملنے والی سب سے زیادہ امداد؟

روس کی مسلط کردہ جنگ لڑنے والا ملک یوکرین کو بین الاقوامی طور پر اب تک جو سب سے زیادہ کرنسی ملی ہے وہ کرپٹو کرنسی ہے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ایک جانب جہاں امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر مغربی اور یورپی ممالک اور اداروں نے نے روس پر پابندیاں عائد کیں وہیں پر یوکرین کیلیے امداد کا اعلان بھی کیا گیا جو مالی شکل میں بھی تھی اور وہ یوکرین کو ملنا بھی شروع ہوگئی ہے۔

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یوکرین کو سب سے زیادہ امریکی ڈالر میں مدد ملی ہے یا برطانوی پاؤنڈ میں تو آپ غلط ہیں کیونکہ یوکرین کو اب تک ملنے والی مالی امداد میں سب سے زیادہ کرپٹو کرنسی ہی ملی ہے۔

گزشتہ ماہ روسی حملے کے بعد یوکرین سے تعلق رکھنے والی فلاحی تنظیموں اور سرکاری اداروں نے عطیات کیلیے کرپٹو ایڈریسز کو جاری کردیا تھا۔

کرپٹو کرنسی کے پیچھے کارفرما بلاک چین ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی کمپنی ای لپٹک کے مطابق یوکرین کو عطیات میں ملنے والے بٹ کوائن، ایتھریم اور دیگر کرپٹو کرنسی کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، ای لپٹک کی تازہ جاری رپورٹ کے مطابق اب تک یوکرین کو 60 ملین ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی امداد کی مد میں مل چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام ڈیجیٹل اثاثوں کو اب تک تو صرف طبی امداد کیلیے استعمال کیا جارہا ہے لیکن جلد ہی اسے فوجی ساز وسامان کے ساتھ اشیائے خورونوش اور ایندھن کی خریداری میں بھی استعمال کریں گے۔

یوکرین کے نائب وزیر دفاع الیکس بورن یاکو کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ ہم نے غذا، ایندھن، نائٹ ویژن چشمے اور بلٹ پروف جیکٹس کو ان اشیا کی فہرست میں شامل کردیا ہے جو امداد میں ملنے والی کرپٹو کرنسی سے خریدی جاسکیں گی۔

Comments

- Advertisement -