تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روسی حملے؛ یوکرینی خاتون برطانوی وزیراعظم کے سامنے آبدیدہ ہوگئیں

وارسا: پریس کانفرنس کے دوران یوکرینی خاتون رضا کار برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کے اسی دوران ایک یوکرینی خاتون رضا کار و صحافی بورس جانسن پر برس پڑیں اور یوکرین کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: یوکرینی خاتون کی روسی فوجی سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

یوکرینی خاتون نے برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صاحب! آپ ڈرتے ہیں، تیسری جنگ عظیم سے خوفزدہ نیٹو یوکرین کے دفاع پر آمادہ نہیں۔

ڈاریا نامی خاتون صحافی نے بورس جانسن سے سوال کیا کہ آپ روس پر مزید پابندیوں کی بات کر رہے ہیں لیکن چیلسی کلب کے روسی مالک پر کوئی پابندی نہیں، وہ لندن میں ہے۔

خاتون نے کہا کہ ان کے بچوں پر بمباری نہیں ہو رہی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بچے ہالینڈ اور جرمنی کی کوٹھیوں میں ہیں، ان تمام کوٹھیوں پر قبضہ مجھے نظرنہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر والے اور میری ٹیم کے لوگ مجھ سمیت رو رہے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ ہمیں کہاں بھاگنا ہے۔

بورس جانسن نے کہا کہ آپ کے یہاں آنے اور سوالات کرنے کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میں صرف اتنا کہنا پسند کروں گا کہ ہماری حکومت آپ لوگوں کی مدد کرنے کی ہر کوشش کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -