یوکرینی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہماری فوج میں زیادہ تر بوڑھے ہیں کہ کیونکہ یوکرینی فوجیوں کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی پانچویں اسالٹ بریگیڈ کے کمانڈر الیکسی تاراسینکو کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج میں اب زیادہ تر بوڑھوں پر مشتمل ہے کیونکہ یوکرینی فوجیوں کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے اور اس وقت فوج میں کم عمر افراد کی بھرتی ضروری ہے۔
کمانڈر نے کہا جو نئے فوجی آتے ہیں وہ اکثر مطلوبہ فرائض کو بھی ادھورا چھوڑ جاتے ہیں، کیونکہ زیادہ تر یہ بہت بڑی عمر کے مرد ہوتے ہیں جنہیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں بہت سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کو “نوجوانوں” کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جو جوان لوگ لڑائی کے شروع میں ہی فوج میں شامل ہوئے تھے وہ زیادہ تر مارے جا چکے گئے ہیں۔
کمانڈر الیکسی تاراسینکو نے مزید کہا کہ یوکرینی فوج نئی اور نوجوانوں کی بھرتیوں کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے کیونکہ بہت سے یونٹوں کی صورت حال اہلکاروں کے لحاظ سے نازک ہے۔