منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

یوکرینی کسان نے روسی ٹینک کیسے چرایا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جذبہ حب الوطنی سے سرشار یوکرینی کسان کی روسی ٹینک چرانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

یوکرین روسی حملے کو پانچ روز گزر گئے، روس کی جانب سے یوکرین پر کیے گئے بڑے حملے میں اب تک سیکڑوں فوجی اور شہری ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں حکومتی، دفاعی اور رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔

جنگ کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک کئی ایسی ویڈیو سامنے آچکی ہیں جس میں یوکرینی شہریوں کی روسی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کو دکھایا جارہا ہے۔

ایک ویڈیو یوکرینی کسان کی بھی منظر عام آئی ہے جو اپنے ٹریکٹر سے روسی ٹینک کو باندھ کر چرا کر لے گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ٹینک کے پیچھے تیزی سے بھاگ رہا ہے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے خوب داد دی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک اس ویڈیو کی یوکرینی یا روسی حکام کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ہے کہ یوکرینی کسان نے ٹینک چرایا ہے یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں