یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کو دارالحکومت کیف میں راہ چلتے ہوئے ایک کتے نے کاٹ لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کو دارالحکومت کیف میں راہ چلتے ہوئے ایک کتے نے کاٹ لیا ہے اور یوکرین سفارت کار نے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔
یوکرینی سفارت کار نے کہا کہ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کو کیف میں چلتے ہوئے ایک بڑے کتے نے کاٹ لیا، جس سے ان کی ٹانگ پر معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ کولیبا نے انسٹاگرام پر واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے اپنے زخم کی ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ انہیں ایک لاوارث کتے نے نشانہ بنایا۔