23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

یوکرینی نوجوان نے ایک ہی دن میں 3 عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین اس وقت روس کے ساتھ حالت جنگ میں ہے لیکن وہاں کے شہری نے ایک ہی دن میں تین عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالے ہیں۔

یہ خوش نصیب نوجوان ڈمیٹرو ہرونسکی ہے جس نے ایک ہی دن میں ایک یا دو نہیں بلکہ تین ریکارڈ بنا کر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھی حیران کر دیا۔

یوکرین کے ایک طاقتور شخص نے اپنے داڑھی، گردن اور دانتوں کا زور لگا کر تین گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

- Advertisement -

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈمیٹرو ہرونسکی نے اپنی داڑھی، گردن اور دانتوں کا زور لگا کر یہ عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

ڈمیٹرو نے اس کا آغاز بھاری گاڑی کو داڑھی کے بالوں کے ساتھ باندھنے کے بعد کھینچ کر کیا۔ انہوں نے داڑھی سے 2580 کلو گرام وزنی بس کھینچ کر ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1951 کلو گرام وزن کھینچ کر بنایا گیا تھا۔

ڈمیٹرو نے دوسرا ریکارڈ گردن سے 7760 کلو گرام وزنی ریل گاڑی کھینچ کر بنایا جبکہ تیسرا ریکارڈ دانتوں سے ایک ساتھ 7 گاڑیاں کھینچ کر اپنے نام کیا۔

عالمی ریکارڈ یافتہ نوجوان نے اس سے قبل 2019 میں داڑھی کے ذریعے گاڑی کھینچ کر گاڑی کھینچنے کی کوشش کی تھی جس میں انہیں ناکامی ہوئی تھی اور داڑھی کے کچھ بال ٹوٹ گئے تھے۔

تاہم انہوں نے اپنی محنت جاری رکھی، دوبارہ داڑھی بڑھائی اور مضبوطی میں اضافے کے لیے چٹیا بنانے کی مختلف مشقیں بھی کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں