جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

یوکرینی سیاست دان کی اہلیہ کروڑوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جنگ زدہ ملک یوکرین کے سیاست دان اور یورینیئم کے بڑے تاجر کی اہلیہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے گرفتار ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین سے یورپی یونین میں داخل ہونے والی ایک حسینہ کو کسٹم حکام کروڑوں ڈالرز اور لاکھوں یورو کی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا اور غیرقانونی طور پر خطیر رقم لے جانے کا کیس درج کرلیا۔

یوکرین کے مقامی اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ فرار ہونے والی حسینہ اناستاسیا کوتفیتسکا مشہور تاکر ایغور کوتفیتسکی کی بیوی ہیں، جن کے سامان سے دو کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اور 13 لاکھ یورو کی خطیر رقم برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب یوکرینی سیاست دان و تاجر ایغور کوتفیتسکی نے اپنی اہلیہ اناستاسیا کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کی ولادت کےلیے یورپی یونین میں داخل ہورہی تھی اور ان کے سامان میں کوئی رقم موجود نہیں تھی، ہماری تمام رقم یوکرینی بینکوں میں موجود ہے۔

ایک یوکرینی تاجر سیار خوشوتوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی کسٹم حکام رشوت لے کر خطیر رقمیں باہر جانے دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایغور کوتفیتسکی یوکرین میں یورنیئم کے بڑے ڈیلر ہیں جبکہ سیاسی اور مقتدر طبقے سے گہرے تعلقات رکھتے ہیں۔

یوکرینی عوام مقتدر افراد کے حوالے سے حساسیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک مقتدر طبقہ ٹیکس سے بچنے کے لیے دولت بیرون ملک منتقل کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں