منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

یوکرینی صدر زیلنسکی مستعفی ہونے کو تیار مگر مشروط، یہ شرط کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کو تیار ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے اس کے لیے ایک بڑی شرط رکھ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں تلخ کلامی کے باعث بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے تاہم اس کے لیے دنیا کو ان کی ایک بڑی شرط بھی ماننی ہوگی۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اگرچہ صدر کی حیثیت سے ان کی جگہ لینا آسان نہیں ہو گا تاہم وہ نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ان کے صدارت کے منصب سے ہٹنے کا شور اس وقت اٹھا جب وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا کے سامنے ملاقات میں تلخی کے بعد ریپبلکنز کی جانب سے انہیں مستعفی ہونے کی تجویز دی گئی۔

اپنے دورہ برطانیہ میں مقامی میڈیا سے گفتگو میں ولادیمیر زیلنسکی نے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر وہ میری جگہ کسی اور کو دیتے ہیں تو یہ سادہ یا آسان نہیں ہوگا۔ تاہم میں نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں، کیونکہ یہی میرا مشن ہے۔

’یہ شخص امن نہیں چاہتا‘، ٹرمپ ایک بار پھر زیلنسکی پر برس پڑے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں