اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

یوکرینی صدر زیلنکسی نے فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی فوج کے جوائنٹ فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یوری سوڈول کو برطرف کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے فوجی قیادت سے ملاقات کے بعد لیفٹیننٹ جنرل یوری سوڈول کو برطرف کرنے کے ساتھ ان کی جگہ فوری طور پر بریگیڈیئر جنرل آندرے ہناتوف کو مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

زیلنسکی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سوڈول کو کیوں برطرف کیا گیا، لیکن جنرل کی برطرفی کا مطالبہ پہلے بھی کمانڈ چین کے سامنے آیا تھا۔

- Advertisement -

سوڈول کی برطرفی کے بعد یہ دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں کہ جنرل یوری سوڈول کی برطرفی کی مبینہ بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے کسی بھی روسی جنرل سے زیادہ یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی جوائنٹ فورسز کمانڈ کے کمانڈر کے طور پر سوڈول نے ملک کے بری، بحری اور فضائیہ فوج کی مشترکہ کارروائیوں کی نگرانی کی اور فون کے اندرونی ڈھانچے میں انہوں نے صرف کمانڈر انچیف الیگزینڈر سیرسکی کے ماتحت ہی کام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں