تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یوکرینی ملاح کا روسی مالک سے انوکھا انتقام!

کیف : یوکرین پر حالیہ روسی حملوں کے بعد وہاں کے عوام میں روس کیخلاف شدید نفرت پائی جارہی ہے، جس کا اظہار اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کچھ ایسا ہی واقعہ اسپین کے شہر ماجورکا کے پورٹ ایڈریانو میں پیش آیا، اسپین پولیس نے ایک55سالہ شخص کوگرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے روسی باشندے کی بیش بہا قیمتی کشتی کو ڈبونے کی کوشش کی تھی۔

گرفتار ہونے والا یوکرینی شخص بطور مکینک اپنے روسی مالک کی5 ملین پاؤنڈ مالیت کی لگژری یاٹ (کشتی) پر ملازمت کرتا ہے۔

55سالہ شخص نے اسپین کے پورٹ ایڈریانو میں 156 فٹ اونچی لگژری یاٹ کو پہلے جزوی طور پر خراب کیا اور پھر اسے ڈبونے کی کوشش کی۔

اپنی وضاحت میں ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے باس نے روسی صدر پیوٹن کو جو ہتھیار فروخت کیے تھے وہ اب یوکرین پر حملے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں جس کا اسے بہت رنج ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی تخریب کاری کی کوشش اس کے باس الیگزینڈر میجیف کے خلاف ایک "انتقام کی کارروائی” تھی، جو روس کے سی ای او روسوبورون ایکسپورٹ نامی فوجی ہتھیار بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنی ہے۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے عملے کے دیگر تین ارکان کو پانی کے والوز کھولنے کے بعد جہاز کو چھوڑنے کے لیے کہا تھا اس نے عملے سے کہا کہ فکر مت کرو کیونکہ میں اپنے اوپر سارا الزام لے لوں گا۔

بعد ازاں عدالت میں دیئے گئے اپنے بیان میں اس کا کہنا تھا کہ وہ ٹی وی پر اس قسم کی خبریں کئی دن سے دیکھ رہا تھا جس سے اس اکے اندر انتقام کا جذبہ پیدا ہوا۔

ملزم نے بتایا کہ جب اس نے کیف شہر میں ایک عمارت پر کروز میزائل حملہ ہوتے دیکھا تو مجھے بہت غصہ آیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ میزائل ان میں سے ایک ہے جو میجیف کی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

رہائی کے بعد یوکرینی شخص نے کہا کہ میں نے جو کچھ کیا ہے اس پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ موقع ملا تو میں ایسا دوبارہ کروں گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے بعد اس کام کی ذمہ داری قبول کی لیکن اسے رہا کردیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس پر کسی جرم کا الزام عائد کیا جائے گا یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -